ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونامزیدسستا ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟جانیے

سونامزیدسستا ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی کے بعد 4,438 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 466,162 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 399,658 روپے پر آگئی۔

سونے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 236 روپے کی کمی سے 8,125 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 203 روپے کی کمی سے 6,915 روپے پر پہنچ گئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونا 12 ڈالر کی کمی کے بعد 4,444 ڈالر فی اونس پر تھا۔مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1,200 روپے سستا ہو کر 466,762 روپے کی سطح پر جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,028 روپے کمی کے بعد 401,173 روپے ہو ئی تھی۔ چاندی کی قیمت میں اس دوران کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8,361 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 1,200 روپے سستی ہو کر 466,762 روپے پر جبکہ 10 گرام سونا 1,028 روپے کمی کے بعد 401,173 روپے ہوئی تھی۔صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 942 روپے کم ہو کر 365,896 روپے ہو گئی۔مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔ 24 قیراط کے ایک تولہ چاندی کی قیمت 8,361 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 7,168 روپے پر برقرار رہی۔

یاد رہے کہ  ماہرین کے مطابق پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے، جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے زیادہ تر کاروبار غیر دستاویزی ہے۔ سی سی پی کی تحقیق کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔ پاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ ملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے، جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔