ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں نجی سرمایہ کاری خطرناک حد تک کم، حکومت نئی آزمائش میں

پنجاب میں نجی سرمایہ کاری خطرناک حد تک کم، حکومت نئی آزمائش میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 24: صوبہ پنجاب نجی سرمایہ کاری میں  مسلسل کمی کے باعث قومی اوسط سے بھی پیچھے رہ گیا ہے، جس نے  پرائیویٹ شعبےکے سرمایہ کاروں کےاعتماد کو شدید متاثر کیا ہے۔  
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ شعبےکی سرمایہ کاری میں تشویشناک حد تک کمی آ  چکی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق   نجی سرمایاکاری میں نمایاں فرق دیکھا جا سکتا ہے۔نجی سرمایہ کاری مسلسل کمی کے بعد ، 10.2 فیصدسےکم ہوکر7.2فیصد تک آ  گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19 میں نجی سرمایہ کاری 10 اعشاریہ 2 فیصد  تھی جبکہ مالی سال 2024ـ25 میں شرح 7.2 فیصدتھی ۔

علاوہ ازیں مالی سال 2023-24 میں شرح 7.7 فیصد ،مالی سال 2022-23 میں  شرح 7.5فیصد   اور  مالی سال 2021-22 میں  شرح 8.6 فیصد تھی۔

صوبائی سٹریٹجی ٹیم  نے  گزشتہ مالی سالوں کی  رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سرمایہ کاری کی شرح قومی اوسط سے بھی کم ہو گئی ہے۔2018کے بعد پنجاب میں نجی سرمایہ کاری میں واضح کمی ہوئی ہے۔
نجی سرمایہ کاری کی مسلسل  گرتی ہوئی  شرح، حکومت کے لیے ایک  نیا چیلنج بن گئی ہے۔