ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، فی یونٹ قیمتوں میں کمی کر دی گئی

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، فی یونٹ قیمتوں میں کمی کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں بجلی کی قیمت میں 93 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کمی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، جس کا فائدہ صارفین کو جنوری کے بجلی بلوں میں ملے گا،  تاہم  اس ریلیف کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب نیپرا نے رواں سال کے لیے بجلی کی اوسط قیمت کی بھی منظوری دے دی ہے۔ یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد جنوری 2026 سے بجلی کا قومی اوسط نرخ 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس وقت ملک میں بجلی کے نافذالعمل اوسط بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے فی یونٹ ہیں۔