درنایاب:ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کے لیے خوشخبری آگئی ۔ ایل ڈی اے کے ڈی جی نے کئی منصوبوں کا اعلان کردیا
ایل ڈی اے کے ڈی جی طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے شرکت کی،اجلاس میں ایل ڈی اےسٹی کی باقی ماندہ لینڈکےپریکیورمنٹ پلان بارے بریفنگ دی گئی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں،ایل ڈی اے سٹی اقبال سیکٹر کے الاٹیز کو جلد خوشخبری دیں گے،ایل ڈی اے سٹی اقبال سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز کیا جائے گا،ایل ڈی اے سٹی میں جلد کمرشل سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکس کا جلد پوزیشن دیا جائے گا، ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں گھروں کی تعمیر میں تیزی آئی ، اجلاس میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے اپنے مسائل و تجاویز بارے آگاہ کیاڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ نے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی