ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسوں کی خریداری کا معاملہ، سی ای او ایجوکیشن لاہور نےڈیٹا مانگ لیا

بسوں کی خریداری کا معاملہ، سی ای او ایجوکیشن لاہور نےڈیٹا مانگ لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : پرائیویٹ سکولوں میں بسوں کی خریداری کا معاملہ،سی ای او ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں سےآج بسوں کی خریداری کا ڈیٹا مانگ لیا۔
 پرائیویٹ سکولوں میں بسوں کی خریداری کے معاملے پر سی ای او ایجوکیشن لاہور نےآج بسوں کی خریداری کا ڈیٹا مانگ لیا۔پرائیویٹ سکولز کی چینز لاہور گرائمر، بیکن ہاوس، لاکاس سکول، سٹی سکول، لرننگ الائنس سکول و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ڈیٹا فراہم نہ کرنیوالے اداروں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین چھینہ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا سکولوں کی ذمہ داری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer