وسیم احمد : افغانستان کا چیمپئنزٹرافی سے قبل بڑا فیصلہ ، پاکستان کےسابق لیجنڈری کرکٹر یونس خان کواپنی ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے چمیئنزٹرافی کے لئے پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا۔
اس قبل افغانستان نے 2023ء کے ورلڈکپ میں بھارت کے اجے جڈیجا کو ٹیم کا مینٹور مقرر کیا تھا ،افغانستان نے ٹورنامنٹ میں بڑے اپ سیٹ کیے تھے جس میں پاکستان کے خلاف بھی کامیابی شامل تھی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔
پاکستان اور نیوٹرل مقام دبئی 19 فروری سے 9 مارچ تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں انگلینڈ اور افغانستان کے ساتھ جبکہ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش مدمقابل ہیں۔