ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھوٹی حکومت بانی پی ٹی آئی سے ڈیل مانگ رہی ہے: زرتاج گل

جھوٹی حکومت بانی پی ٹی آئی سے ڈیل مانگ رہی ہے: زرتاج گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:زرتاج گل نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسہ ریلی کرنا تحریک انصاف کا نہیں بلکہ ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، پاکستان میں 17 سیٹوں والی جماعت کی حکومت قائم ہے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر انسداددِہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوجاتاہے،بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے،9 مئی کو تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی،جنہوں نے تحریک انصاف کو چھوڑا انہیں وزیر مشیر بنادیاگیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف میں جو رہ گیا انہیں 9 مئی میں ملوث کردیاگیا، اپنی مرضی سے فیصلے دیے جارہے، تحریک انصاف کو نہیں سناجارہا،بانی پی ٹی آئی کو نہ سننے سےملک کا نقصان ہورہاہے۔

زرتاج گل نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے حوالےسے سینیر ججز پر مبنی جوڈیشل کمیشن بنایاجائے، 26 نومبر کے شہدا کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے، اسلام آباد ہماراہے،جو پرامن احتجاج کرےگا کیا اس پر گولی چلائی جائےگی؟
شہبازشریف، نوازشریف اور چٹے ان پڑھ مریم نواز ٹک ٹاک وزیراعلی ہیں،تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی بنی ہوئی ہے لیکن مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی کمیٹی ملاقات نہیں کرےگی تو مذاکرات آگے کیسے بڑھیں گے؟مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ بانی پی ٹی آئی نےکرناہے،بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کرنا ہوتی تو نوازشریف کی طرح پہلے روز بیرون ملک چلے جاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف اتنا ناپید ہوگیاکہ ضمانت ملے تو ڈیل کہہ دی جاتی ہے،جھوٹی حکومت بانی پی ٹی آئی سے ڈیل مانگ رہی ہے۔