پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافےکافیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔
 صوبائی وزیر منصور قادر کے مطابق چھٹیاں بڑھانےکافیصلہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کےبعدہو گا،ابھی تک چھٹیوں میں اضافےکاکوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کیمطابق پنجاب بھرکےسکولز10جنوری سےکھلیں گے۔

 واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے شدید سردی کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی ہے۔ 

پشاور میں صوبائی  محکمہ تعلیم نے پرائمری تک سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ جاری کردیا۔

پانچویں جماعت تک تمام نجی اور سرکاری پرائمری سکولز 13 جنوری تک بند رہیں گے جبکہ   مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سرما کی تعطیلات بدستور 9 جنوری کو ختم ہوں گی تاہم تعطیلات کے خاتمہ پر سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے جائیں گے۔ چھٹیوں کے بعد پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول صبح  9:30 بجے کھلیں گے اور سہ پہر  3:30 بجے بند ہوں گے۔