ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ نون کے حتمی مذاکرات آج ہوں گے

Mustafa Kamal, Shahbaz Sharif, NA 242 controversy, City42, MQM, PMLN, Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن میں انتخابی اتحاد اور نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی اجلاس آج ہو گا۔  آج ایم کیو ایم کا وفد لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا۔

دونوں پارٹیوں کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مختلف امور پر اہم بات چیت  کے لئے مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کل شام پانچ بجے ہوگی۔ قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 242 کی نشست پر حتمی فیصلہ کل ہوگا 

این اے 242 کی نشست پر ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال اور مسلم لیگ ن کے شہباز شریف امیدوار ہیں

ایم کیو ایم کی جانب سے مسلم لیگ ن کو لیاری اور ملیر کی سیٹوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی پیشکش بھی کی جائے گی،ذرائع 

ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی نشست این اے 229،این اے 230 اور این اے 239 پر ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی پیشکش کرے گی ،ذرائع

دونوں جماعتوں نے عام انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع

دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم اعلانات متوقع،ذرائع