ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لئے پریشان کن خبر

Train schedule,disturbed,City42
کیپشن: Train,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث لاہور کا ٹرین آپریشن بھی متاثر، کراچی سے لاہور آنے والی دس سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جبکہ لاہور سےکراچی جانے والی دو ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔
ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی تیزگام پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، علامہ اقبال ایکسپریس چار گھنٹے بیس منٹ، پاک بزنس چار گھنٹے دس منٹ، کراچی ایکسپریس چار گھنٹے، خیبر میل دو گھنٹے چار منٹ، فرید ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کی بجاۓ شام 5 بجکر 15 منٹ پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لاہور سے کراچی جانےوالی کراچی ایکسپریس شام 4بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 6 بجکر30 منٹ پر روانہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔