سانحہ مری، چار دوستوں کی موت سے قبل آخری سیلفی

سانحہ مری، چار دوستوں کی موت سے قبل آخری سیلفی
کیپشن: Murree
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مری میں سردی سے جاں بحق  ہونے والے 4 دوستوں کی آخری سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

مردان کے تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ تازہ گرام قاسمی کے تین اور تحصیل تحت بھائی کے علاقہ میائی لوندخوڑ کے ایک رہائشی دوستوں کا مری میں سردی سے المناک موت سے قبل آخری سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

یاد رہے  مری میں ابھی تک تیز برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ہنگامی بنیادوں پر سول آرمڈ فورسز کو مدد کے لئے طلب کرلیا ہے اور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے خوراک کمبل اور امدادی سامان لے جانے والوں کو بھی پیدل مری جانے کی اجازت دی جائے گی ، شام تک پھنسی ہوئی ایک ہزار گاڑیوں کو نکا ل لیں گے۔ پندرہ بیس سالوں میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر