مری میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، کون کونسے علاقے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے؟

Murree Rescue Operation Pak Army Operation
کیپشن: Murree Pak Army Operation
سورس: Google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مری اور نواحی علاقوں میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، آرمی انجینئرز کے دستوں نے جھیکا گلی اور گھڑیال روڈ کو کھول دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی انجینئرز کے دستے جھیکا گلی اور کلڈانہ روڈ کو کھولنے میں مصروف ہیں۔ یہ روڈ جلد کھول دیا جائے گا، ایف ڈبلیو او کے ڈوزر ایکسپریس وے روڈ کھولنے پر کام کر رہے ہیں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو پناہ اور خوراک کے لیے اے پی ایس کلڈانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مظفرآباد سے ڈوزر منتقل کر دیے گئے ہیں جبکہ مری ڈویژن میں کنٹرول ڈویژن قائم کر دیا گیا ہے۔ اے پی ایس اور آرمی سکول آف لاجسٹک کلڈانہ میں ریسکیو مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لوگوں کو پکا ہوا کھانا، پی او ایل فراہم کیا جا رہا ہے اور تمام کیمپوں میں ہیٹنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مری کی بھاری مشینری، آرمی انجینئرز ڈویژن اور ایف ڈبلیو او ریلیف آپریشن میں شامل ہیں اور متاثرین کی مدد کے لیے بغیر کسی وقفے کے کام کر رہے ہیں۔

ترجمان افواج پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ فوج دستے میدان میں ہیں، جہاں مشینری نہیں پہنچ سکتی وہاں فوجیوں کو منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج کے دستے ٹریفک کو صاف کر رہے ہیں اور سڑکیں کھول رہے ہیں۔