کامران اکمل نیشنل ون ڈے کپ میں سلیکٹ نہ ہونے پر بول پڑے

کامران اکمل نیشنل ون ڈے کپ میں سلیکٹ نہ ہونے پر بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نیشنل ون ڈے کپ سے ڈراپ کیے جانے پر مایوس ہوگئے۔

قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کامران اکمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود نیشنل ون ڈے کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران ہوں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پی سی بی اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو مینشن کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے، میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن میں اب اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔

واضح رہے 33 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ میچز کراچی کے تین وینیوز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس، اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم 29 اور 30 جنوری کو سیمی فائنلز اور 31 جنوری کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔