ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سےشروع

بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سےشروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سے شروع ہوں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ امتحانات کے دوران نقل کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نقل کی روک تھام کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر کام کریں گے تاکہ شفاف امتحانی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر شعبے میں بدعنوانی سے پاک کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

سردار سرفراز بگٹی کے مطابق صاف اور منصفانہ امتحانات طلبہ کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہیں، اس لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔