اشنا شاہ نے ایمن خان کو سفاری جانے کا مشورہ دے دیا

Aimen Khan & Ushna Shah
کیپشن: Aimen Khan & Ushna Shah
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایمن خان نے چڑیا گھر کی سیر کی ویڈیو کو پوسٹ کیا ، تو اشنا شاہ نے ایمن خان کو کومنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چڑیا گھر نہیں سفاری جائیےگا۔

ایمن خان نے اپنی بیٹی امل اور منیب بٹ کے ہمراہ پہنچی چڑیا گھر کی سیر کی پکنک کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا، جس پر کمنٹ کرتے ہوئے اشنا شاہ نے کہا کہ ،نہیں ایمن، زو جانوروں کا قید خانہ ہے۔ ان جانوروں کو ایسے پنجرے میں قید نہیں کرنا چاہیں۔ پلیز اگلی مرتبہ اپنی خوبصورت فیملی کو سفاری لے کر جائیے گا۔

اشنا کے اس کومنٹ پر ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہر جگہ گیان باٹنے آجاتی ہو۔اشنا شاہ اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے جانوروں کے حقوق اور ان پر ہونے والے مظالم کےخلاف آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔جبکہ اشنا ڈبلیو ڈبلیو ایف کی پاکستان میں سفیر بھی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)