راکھی ساونت نے بھارتی صحافیوں کو مسلمانوں کیخلاف بولنے سے روک دیا

راکھی ساونت نے بھارتی صحافیوں کو مسلمانوں کیخلاف بولنے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی صحافیوں کو مسلمانوں کیخلاف بولنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی پر الزام لگایا تھا کہ وہ بتائے بغیر مجھ پر حملہ کرکے فلیٹ سے پیسے اور زیورات لے گیا تھا جس کے بعد پولیس نے راکھی کے شوہر عادل درانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

اب سوشل میڈیا پر راکھی کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں خود مسلمان ہوں اور میں نے اسلام قبول کیا ہے، کوئی ہندو مسلم کیخلاف نہیں بولے گا۔

دوسری جانب راکھی کا کہنا تھا میں مرتے دم تک عادل کو چاہتی رہوں گی لیکن معاف نہیں کروں گی، میں نے ہمیشہ عادل کو آخری نوالہ کھلایا ہے، یہ سوچ کر کہ ہوسکتا ہے یہ میرا آخری نوالہ ہو، دشمن بھی گھر آتا ہے تو اس کو آخری نوالہ کھلایا جاتا ہے یہ تو پھر بھی میرا شوہر تھا۔

راکھی کا عادل سے  علیحدگی کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔

تاہم والدہ کے انتقال کے بعد گزشتہ دنوں راکھی ساونت جم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راکھی نے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔