کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے عدالت سے بڑی خبر آگئی

کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)کنٹریکٹ اساتذہ کے لیے خوشخبری, سپریم کورٹ میں کنٹریکٹ استاتذہ کو تاریخ تقرری سے مراعات دینے کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب کی استاتذہ کو تاریخ تقریری سے مراعات دینےکے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی, جسٹس منظور احمد ملک نے ریمارکس دیئے حکومت کیا استاتذہ کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہی ہے ۔انہیں تاریخ تقرری سے کیوں نہ مراعات دی جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کی اپیل پر سماعت کی ۔عدالت میں مرکزی صدر ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب محمد صفدر سمیت دیگر پیش ہوئے ،چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا شمشاد خان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پنجاب سروس ٹربیونل نے پروین شاد سمیت دیگر اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مراعات دینے کا حکم دیا۔ایجوکیٹرز استاتذہ تاریخ تقرری سے مراعات حاصل کرنے کا قانونی استحقاق نہیں رکھتے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب سروس ٹربیونل کا کنٹریکٹ استاتذہ کوتاریخ تقرری سے مراعات دینے کافیصلہ کالعدم قرار دے۔ جسٹس منظور احمد ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کیاحکومت استاذہ کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہی ہے۔کیا استاتذہ کو ملک سے باہر نکال دیں۔کیوں نہ سیکرٹری تعلیم کو ابتدائی ملازمت کی مراعات دے دی جائیں.

استاتذہ معاشرے کا قابل احترام ہیشہ ہے۔ دورکنی بینچ  چیف سیکرٹری پنجاب کی اپیل خارج کرتے ہوئے پنجاب سروس ٹربیونل کا ایجوکیٹرز کو تاریخ تقرری سے مراعات دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer