کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت کا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرمیڈیکس سمیت ایئر پورٹ سٹاف کی ٹریننگ کا فیصلہ، 10 فروری سے چار سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گی۔ مشتبہ مریض کی ہینڈلنگ، تشخیصی ٹیسٹ کے سیمپل حاصل کرنے سمیت خود کو محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد اور کیس رسپانس کی تربیت دی جائے گی۔

حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز، نرسز اور عملے سمیت ایئرپورٹس پر تعینات سٹاف کو کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی کیئر سمیت محفوظ علاج معالجہ کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے چار سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے کہ وہ 10 فروری سے مرحلہ وار ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کی تربیت کریں گی۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور ڈویژن میں موجود 15 ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور سٹاف کو تربیت دے گی، جس کا آغاز 10 فروری سے کیا جائے گا۔ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن 9 ہسپتالوں، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے 12 ہسپتالوں کے عملے کو ٹریننگ دی جائے گی۔ روالپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں 8 ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میں گجرانوالہ ڈویژن کے 4 ہسپتالوں کے عملے کو ٹریننگ ملے گی۔

ان تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کو کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی ہینڈلنگ، تشخیصی ٹیسٹ کے سیمپل حاصل کرنے سمیت علاج معالجہ اور خود کو محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق تربیت دی جائے گی۔