ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوپنجاب بھرسےموصول ہونے والی شکایات بےشمار جبکہ ازالہ صرف چند ہزار کا ہی ہو سکا، ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنے بھی1287 شکایات کوغیر ضروری قرار دے کر بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےسکولوں سےمتعلق موصول ہونے والی شکایت کا فوری ازالہ نہ کرنےکا نوٹس لے لیا،سکول ایجوکیشن کوپنجاب بھرسے 35 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سےصرف 9 ہزارکوحل کیا جاسکا،سب سےزیادہ شکایات زیورتعلیم کارڈ اور وظیفہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہ ہونےسے متعلق موصول ہوئیں۔

دوسرے نمبرپرخطرناک عمارتوں کی مرمت نہ کرانےاورتیسرے نمبر پر نئے سکولوں کی ضرورت بارے شکایات موصول ہوئیں،چوتھےنمبرپرکمروں کی تعداد بڑھانےکےحوالےسےشکایات درج کرائی، مگر موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ ابھی تک نہیں کیا گیا ان میں سے  ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکوموصول ہونےوالی 1700 شکایات میں سے400 کا ازالہ کیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  ایجوکیشن اتھارٹی نےموصول ہونےوالی 1700 شکایات میں سے1287 شکایات کوغیر ضروری قرار دے کر بند کردیا،پنجاب حکومت شکایات کے ازالے کے لئےنوٹس لے لیا ہے،حکومت کی  جانب سےسٹیزن پورٹل ایپ متعارف کرائی گئی ہے،  زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے 13 لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل رجسٹرڈ ہیں۔

رجسٹرڈ لوگوں میں 48 ہزار 349 طلبا،34 ہزار 995 کاروباری افراد،33 ہزار277 انجینئر، 20 ہزار25 سرکاری ملازم،14 ہزار 437 اساتذہ، کارپوریٹ سیکٹر سے 14ہزار 579 اور 9 ہزار542 مسلح افواج سے شامل ہیں۔

گزشتہ روز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اہم ٹاسک سونپا گیا جس کے تحت   جنسی طورپرہراساں کرنے سےمتعلق وزیراعظم پورٹل پرموصول ہونے شکایات کا ازالہ کرنے سے قبل معاملےکی مکمل انکوائری کرئے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےپنجاب بھر کے سی ای اوزکومراسلہ جاری کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer