ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن کی نااہلی، سینکڑوں پرنسپلز کی تعیناتی لٹک گئی

سکول ایجوکیشن کی نااہلی، سینکڑوں پرنسپلز کی تعیناتی لٹک گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی نااہلی کے باعث سکیل 20 میں پرموٹ ہونے والے سینکڑوں پرنسپلز کی تعیناتی لٹک گئی، 4 ماہ گزرنے کے باوجود پرنسپلز کی تعیناتی کی سمری وزیراعلی کو منظوری کے لئے نہ جاسکی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی نااہلی کے باعث صوبہ بھر میں سکیل 20 میں پرموٹ ہونے والے پرنسپلز کی تعیناتی لٹک گئی ہے، زرائع کے مطابق 4 ماہ گزرنے کے باوجود پرنسپلز کی تعیناتی کی سمری وزیراعلی کو منظوری کے لئے نہیں جاسکی۔

زرائع کے مطابق 60 سے زائد سکیل 20 کے پرنسپلز تیعناتی کے منتظرہیں، لاہور میں سکیل 20 کی 19 آسامیاں خالی ہیں، متاثرہ پرنسپلز کا کہنا ہے کہ جونیئر اور سفارشی لوگوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

سکیل 20 کے پرنسپلز کی سمری میں سفارشی رکاوٹ ہیں، پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کو گریڈ 20 کے پرنسپلز کی فوری تعیناتی کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی یو کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ پوسٹنگ کی سمری فوری نہ بھیجی گئی تو احتجاج کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer