پولیس کو ڈویلپمنٹ منصوبوں کیلئے کتنا بجٹ درکار؟ تفصیلات طلب

پولیس کو ڈویلپمنٹ منصوبوں کیلئے کتنا بجٹ درکار؟ تفصیلات طلب
کیپشن: City42 - Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس کو مالی سال2019-20ء کیلئے ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لئے کتنا بجٹ درکار ہوگا؟

 آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز 15 فروری سے قبل ارسال کی جائیں۔ اس کے بعد ملنے والے منصوبوں کو آئندہ مالی سال میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

رواں مالی سال 208 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 350 سے منصوبوں کی تفصیلات ڈویلپمنٹ برانچ کو موصول ہوچکی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer