ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیوٹا، پی وی ٹی سی ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز روک لیے گئے

ٹیوٹا، پی وی ٹی سی ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز روک لیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: پہلے حساب دو پھر بجٹ لو، پنجاب حکومت نے ٹیوٹا، پی وی ٹی سی اور پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز روک لیے، تینوں اداروں کو فنڈز کے اجرا کا معاملہ سالانہ اخراجات کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے سے مشروط کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، ٹیوٹا اور پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام حکام کی جانب سے رواں مالی سال میں مختص ڈویلپمنٹ بجٹ کے اجرا کے لیے محکمہ خزانہ پنجاب سے رجوع کیا۔ جس پر اداروں کی جاری شدہ بجٹ کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ تینوں اداروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے،جس پر فنڈزروک لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایوان وزیر اعلی پنجاب نے تینوں اداروں کوترقیاتی بجٹ کے اجرا کو آڈٹ رپورٹ سے مشروط کردیا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ادارے اپنے سالانہ اخراجات پر آڈٹ رپورٹ پیش کریں اور بجٹ لے سکیں گے۔ حکام کے مطابق ٹیکنکل ایجوکیشن ، ووکیشنل ٹریننگ اور پنجاب سکل ڈویلپمنٹ نے ڈویلپمنٹ کے بجٹ کی استدعا کی تھی۔ صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ کی جاری رپورٹ پر ایوان وزیراعلیٰ نے تینوں محکموں کی کارکردگی کا نوٹس لیا ہے۔