چودھری سرور سینیٹ الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آغاز آج کریں گے

چودھری سرور سینیٹ الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آغاز آج کریں گے
کیپشن: Pti ch sarwr
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب سے سینٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار چودھری محمد سرور اپنی انتخابی مہم کا آغاز آج پنجاب اسمبلی سے کریں گے، کاغذات نامزدگی بھی آج جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری محمد سرور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے پنجاب اسمبلی جائیں گے اور پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،  اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کریں گے۔

اجلاس میں ہی چودھری محمد سرور اپنے کاغذات نامزدگی پُر کریں گے ۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا،  چودھری محمد سرور پنجاب اسمبلی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے،  ملاقات اور اجلاس کے بعد چودھری سرور پی ٹی آئی کے اراکین کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرانے جائیں گے۔