سٹی42: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی لاہور کی ممتاز سیاسی فیملی میں ہونا طے پا گئی ہے۔
ذمہ دار فیملی ذرائع بتا رہے ہیں کہ جنید کی شادی مسلم لیگ (ن) کے پرانے رہنما اور لاہور کے ممتاز سیاسی گھرانے کے سربراہ شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے ط ہو رہی ہے۔
دلہن، شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔ دونوں خاندانوں کے درمیان شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کی ابتدا میں کرنے پر اتفاق رائے پایا جا رہا ہے۔ دولہا اور دلہن کے گھر والے شادی کی تمام رسمین اور روایتی تقریبات کرنے کے لئے پر عزم ہیں البتہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریبات میں صرف قریبی عزیز و اقارب کو ہی مدعو کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر کے خاندان کی جانب سے باقاعدہ ایک ایونٹ بھی منعقد کیا جا چکا ہے جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔