روزینہ علی: پی ایس ایل کو دنیا کی سرفہرست ٹی20 لیگ بنانا مشن ہے۔
پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے یہ بات لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تاریخ ساز پی ایس ایل روڈ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
محسن نقوی نے روڈ شو میں کہا، اسلام آباد میں عالمی سہولتوں سے آراستہ جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ مظفرآباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنے گا۔
محسن نقوی نے بتایا، پی ایس ایل کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کی منظوری ملنے کے بعد مارکیٹ میں آئی پی او لانچ کریں گے۔
انہوں نے کہا، دسمبر سے پی ایس ایل 11 کے آغاز تک تمام ویننوز پر شائقین کرکٹ کے لئے کنسرٹ کرائے جائیں گے۔

پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس
محسن نقوی نے کہا کہ ی ایس ایل ایک مستحکم بین الاقوامی برانڈ بن کر ابھر رہا ہے۔ پی ایس ایل کی عالمی براڈکاسٹ ریچ بڑھانے پر فوکس ہے۔ پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کا نیا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
پی سی بی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم "PCB Live بھی" لانچ کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل وِنر کیلئے بھاری پرائز منی
محسن نقوی نے بتایا کہ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کے لیے 5 لاکھ ڈالرز، رنرز اپ کے لیے 3 لاکھ ڈالرز انعام رکھا ہے۔ بہترین کرکٹ ڈیولپمنٹ کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
محسن نقوی کا روڈ شو میں کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے لیے پی ایس ایل میں بڑے مواقع ہیں۔