سٹی42: اب کوئی ڈرامہ نہیں چلے گا۔سزا یافتہ شخص صرف اپنی سزا بھگتے گا۔پی ٹی آئی چاہتی ہے سزا یافتہ شخص پارٹی اور ملک چلائے، یہ نہیں ہو گا۔ یہ باتیں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں کہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈا کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہٹ دھرمی کی روش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔سرکاری مشینری کو ہر گز استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کسی کو صوبہ میں کاروبارِ حیات کو بند کرنے یا اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔