ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:واپڈا کے اسٹار جیولن تھروئر اور پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 81.81 میٹر کی شاندار تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

نیشنل گیمز میں جاری مقابلے میں واپڈا ہی کے یاسر سلطان نے 70.7 میٹر کے تھرو کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا جبکہ آرمی کے ابرار علی نے 67.68 میٹر کا تھرو پھینک کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم کی شاندار تھرو نے ایونٹ میں ان کی بھرپور برتری ثابت کی اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں ان کے متاثرکن ریکارڈ کا تسلسل برقرار رکھا۔

 مقابلوں سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا تھا کہ وہ مکمل فِٹ ہیں اور ان کی توجہ ڈائمنڈ لیگ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز ملک کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ملک میں کھیلوں کا ماحول بہتر ہوا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس سال ایتھلیٹکس کے ہر ایونٹ میں مضبوط ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ جیولن اسٹار نے مزید کہا کہ اب بڑی تعداد میں کھلاڑی نیشنل گیمز میں حصہ لے رہے ہیں، جو مثبت تبدیلی کا نشان ہے۔