ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے؛ محسن نقوی

پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے، پی ایس ایل میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کاموقع ملتا ہے، اسے دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے۔ 

  لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو  کے دوران پینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،  ہر قسم کے چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے ہم نےکرکٹ کی بہتری کیلیے کام کیا ۔ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  13 دسمبر کو نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو منعقد کیا جائے گا، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے.

 چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں۔ 15 دسمبر سے ہر ہفتے پی ایس ایل کانسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا.

سابق کپتان وسیم اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے،  پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلیے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے۔