ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ فعال

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ فعال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ آپریشنل ہے۔ 

تفصلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے کہا ہے کہ  تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے۔ اربن روٹس پر ای بسیں  اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی اور اربن روٹس پر جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ڈی کلاس اسٹینڈز نے گزشتہ روز ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer