ثمرہ فاطمہ:محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے مختلف اقسام کے طوطوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے۔
پہلے سے مقررہ آخری تاریخ 5 دسمبر تھی، جسے اب بڑھا کر 15 دسمبر کر دیا گیا ہے۔
محکمہ کے مطابق شہری اب 15 دسمبر تک اپنے طوطوں کا اندراج وائلڈ لائف کے دفاتر یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے کرا سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنا ہے۔
الیگزینڈرین، گلابی رنگ کے اور سلیٹی سر والے بلسم ہیڈ طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ دیگر اقسام کے کیسز بھی قواعد کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔
محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد بغیر رجسٹریشن طوطے رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔