ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد: 4 روز قبل اغواہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش جنگلات سے برآمد

ایبٹ آباد: 4 روز قبل اغواہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش جنگلات سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر اعوان :ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش ٹھنڈیانی کے گھنے جنگلات سے برآمد کرلی گئی۔

 پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ روز اپنی سہیلی کے ساتھ ہسپتال سے باہر آئی تھیں، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی تھیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر وردہ اور ان کی سہیلی ردا کے درمیان سونے کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا,اسی سلسلے میں ڈاکٹر وردہ اپنی سہیلی کے ہمراہ ہسپتال سے سونا لینے کے لیے نکلی تھیں لیکن بعد میں گھر واپس نہ پہنچ سکیں۔

پولیس نے شبہ کی بنیاد پر سہیلی ردا اور اس کے شوہر کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ردا نے مبینہ طور پر ڈاکٹر وردہ کو اجرتی قاتلوں کے حوالے کیا تھا,تفتیشی ٹیم کی نشاندہی پر پولیس نے ٹھنڈیانی کے جنگلات میں تلاش کے دوران ڈاکٹر وردہ کی لاش برآمد کرلی۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔