ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں کتناا اضافہ ہوا؟

Dollar
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  انٹر بینک میں جمعرات کے روز ڈالر کی قدر میں 21پیسے  کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں  امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی البتہ یورو اورپاؤنڈ کی قیمتو ں میں کمی رہی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر21پیسے کا اضافہ ہوا اورروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹربینک میں 224.16روپے سے بڑھکر224.37روپے کی سطح پر پہنچ گیا،جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 232.00روپے پر مستحکم رہا۔

یورو کی قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے  250.80  روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت10پیسے کی کمی سے  290.90روپے کی سطح پر رہی۔سعودی ریال22پیسے بڑھ کر 63.85روپے پرپہنچ گیا لیکن یو اے ای  درہم20 پیسے  گھٹ کر65.80روپے پرآگیا۔