ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پیا گھر جانے کو تیار

Bollywood
کیپشن: Bollywood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی چندی گڑھ میں ہو گی۔

میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی جلد شادی کی افواہیں گزشتہ چند روز سے زیرگردش ہیں اور اب یہ خبر آئی ہے کہ دونوں نے اپنی شادی کی جگہ کو حتمی شکل دے دی۔

رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی پہلے گوا میں ہونا تھی تاہم اب اوبرائے سکھ ولاس، چندی گڑھ میں شادی کو حتمی طور پر طے کر لیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے یہ فیصلہ اپنے خاندان کو دیکھتے ہوئے کیا جبکہ تاحال ان کی شادی کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے اپنے تعلقات کو کافی عرصے تک چھپائے رکھا لیکن کرن جوہر کے مشہور شو “کافی ود کرن” کے سیزن سیون میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دونوں اداکار صرف اچھے دوست نہیں بلکہ ان کا تعلق دوستی سے زیادہ گہرا ہے۔

اس سے قبل ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی رواں سال دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہو گی اور دونوں کے خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس وقت کیارا ایڈوانی نیوزی لینڈ میں رام چرن کے ساتھ فلم “آر سی 15” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے اپنی ایکشن فلم “یودھا” کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے۔