رواں سال  پاکستانی گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟

Most searches this year
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوگل نے سال 2021 میں پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق یہ وہ سرچز ہیں جن کی وجہ سے سال 2020 کے مقابلے میں 2021 کے دوران گوگل ٹریفک میں بہت بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس سال پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور یہ کھیل بھی گوگل پر چھایا رہا۔ 2021  میں ٹرینڈنگ سرچز میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن  کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائی رہیں۔

مقبول ترین سرچز یہ ہیں،پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،پاکستان سپر لیگ،پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،پاکستان بمقابلہ زمبابوے،بھارت بمقابلہ انگلینڈ،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ،پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ٹی 20 ورلڈکپ شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ گوگل  آج بھی  دنیا کا سب سے ذیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل کر لیا ہے اور آج کل یہ سرچ انجن کے علاوہ اور بھی کئی مختلف خدمات مہیاء کر رہا ہے۔