قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

pak cricket team return
کیپشن: pak cricket team
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)دورہ بنگلہ دیش میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
 قومی سکواڈ کل ڈھاکہ سے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے براستہ دبئی وطن واپسی کے لیے اڑان بھرنے گا ،ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل اراکین کراچی پہنچیں گے جن میں ٹیم انتظامیہ سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز اور امام الحق کل شام چھ بجے کراچی بائیو سیکیور ببل کو جوائن کرلیں گے۔

کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی اسی فلائیٹ پر کراچی پہنچیں گے ،بابر اعظم 10 دسمبر کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے جبکہ فہیم اشرف اور عابد علی کراچی میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان کل شام ساڑھے چھ بجے لاہور پہنچیں گے، قومی ٹیم نے بنگلہ دیش میں تینوں ٹی ٹونٹی میچز اور دونوں ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer