(ویب ڈیسک)ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو اننگز اور 8رنز سے شکست،پاکستان نے سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ جیت کے بعد کپتان بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنے کھلاڑیوں کا رول واضح کرکے انہیں اعتماد دیں ۔کھلاڑیوں نے ٹی 20 اور ٹیسٹ دونوں سیریز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا.
تفصیلات کےمطابق ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگال ٹائیگرز کو شاہینوں نے دوسرے ٹیسٹ میں 8رنز سے شکست دے دی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کوشش کرتا ہوں اپنے کھلاڑیوں کا رول واضح کرکے انہیں اعتماد دوں،کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ دونوں سیریز میں زمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
بابر کا کہناتھاکہ جب سب زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ٹیم آگے بڑھتی ہے،مجھے فخر ہے کہ میرے پاس اتنی اچھی ٹیم ہے،دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنا غیر معمولی ہے،ٹیسٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ساجد خان کا اسپیل تھا،ساجد خان کی آٹھ وکٹوں سے ہمیں مومنٹم ملا۔
فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے صبح جلد وکٹیں لیں ، دونوں فاسٹ باؤلرز کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،جیت کے لیے مائنڈ سیٹ کلئیر رکھنا پڑتا ہے۔
اپنی باؤلنگ کے بارے مسکراتے بات کرتے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ انڈر 19 اور فرسٹ کلاس میں بولنگ کرتا رہا ہوں ، انٹر نیشنل کرکٹ میں آج پہلی مرتبہ بولنگ کی،اپنی باؤلنگ پر وکٹ حاصل کرنے کو بہت انجوائے کیا۔
Babar Azam on the incredible win in Dhaka Test and his first Test wicket#BANvPAK #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/2cGayPJIcK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2021