الحمرا ہال میں فنڈ ریزنگ تقریب

الحمرا ہال میں فنڈ ریزنگ تقریب

(فاران یامین) الحمرا ہال میں پازیٹو پاکستان اور زیت فانڈؤیشن کی جانب سے فنڈز جمع کرنے کی تقریب، خصوصی بچوں کی پرفارمنسز نے خوب رنگ جمایا، شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو معذوری بے معنی ہوجاتی ہے، الحمرا ہال میں پازیٹو پاکستان اور زیت فانڈؤیشن کی جانب سے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں جہاں خصوصی بچوں کی شاندار پرفارمنسز نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ اللہ نے ان بچوں کو ایسی صلاحیتوں سے نوازا ہے انسان دنگ رہ جاتا ہے۔

اقبال کی لہو گرما دینے والی شاعری ہو یا ابرارالحق گانے، لیکن یہ بچے کسی بھی طرح عام بچوں سے کمتر نہ لگے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمی کاردار بھی بچوں کی پرفارمنسز سے خوب متاثر ہوئیں۔ خصوصی بچے ذرا سی توجہ ملنے پر معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw