ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی آباد مبینہ زیادتی کیس،  ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

غازی آباد مبینہ زیادتی کیس،  ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال  الدین:لاہور کے علاقے غازی آباد میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم عمران انور کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم عمران انور کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تفتیشی ٹیم کو آئندہ سماعت پر مقدمے سے متعلق پیش رفت اور تفتیشی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری رہے گی جبکہ مقدمے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ  آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں کیس میں ہونے والی پیش رفت عدالت کے سامنے پیش کی جائے گی۔