ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان،سعودی عرب اور ترکی کا دفاعی معاہدہ؛ خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

پاکستان،سعودی عرب اور ترکی کا دفاعی معاہدہ؛ خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)پاکستان، سعودی عرب  اور ترکی کے دفاعی معاہدے پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
قرارداد استحکام پاکستان پارٹی کے رکن شعیب صدیقی نے جمع کرائی  جس میں تاریخی دفاعی معاہدے کو خطے اور مسلم دنیا کیلئےعظیم پیش رفت قراردیاگیاہے۔
 قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور توازن کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا،دفاعی معاہدہ پاک فوج کے عالمی وقار اور اعتماد کا مظہر ہے،برادر ممالک کا پاکستان پر اعتماد تاریخی دفاعی معاہدے سے مزید مستحکم ہوگا۔
قراردادمیں مزیدکہاگیاہے کہ معاہدہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی اعتراف ہے،موجودہ جیو پولیٹیکل حالات میں جرأت مندانہ اقدامات ناگزیر ہیں،پاکستان عالمی و علاقائی امن کے قیام میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

قراردادکے متن کے مطابق معاہدہ افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی اعتراف ہے،دفاعی معاہدہ صرف دفاع نہیں، تجارت اور معیشت کے فروغ کا ذریعہ بھی بنے گا،مشترکہ معاہدہ کثیرالجہتی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔