اویس کیانی: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قوم بھرپور جوش و خروش سے یوم آزادی منائے، ہر شہری کو چاہیے کہ وہ پرچم کشائی، چراغاں اور دیگر تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔
چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معرکہ حق بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کا عالمی دنیا میں بہترین تشخص ابھرا ،معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح ہمارے عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے ۔مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا۔
ان کاکہناتھا کہ پوری قوم یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں، دکھا دیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائے۔
یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کے چھکے چھڑا دیئے، قیمت میں بڑی کمی
مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پرپارٹی نے رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ،کمیٹی چاروں صوبوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کرے گی،13 اگست کو اسلام آباد میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔
ترجمان نے کہاکہ ملک کی دیگر سیاسی،سماجی تنظیموں کو پروگرام میں مدعو کیا جائے گا،14 اگست کو مزار قائد پر مسلم لیگ سندھ بھرپور پروگرام منعقد کرے گی،انہوں نے کہا کہ لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت سمیت بڑے شہروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوں گی۔