سٹی 42: گلبرگ میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے تقریب ہوئی ، دی لائنز آف مسلم لیگ(ن)کے زیر اہتمام تقریب کاانعقاد کیاگیا
صوبائی وزیر میاں مجتبی شجاع الرحمن کی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ،علی فرقان چوہان، چودھری فرقان منیر، صفدر ورک کونوٹیفکیشن دیئے گئے،علی شان ، فاروق لاڈاگجر، علی مغل کو دی لائنز آف مسلم لیگ (ن)کانوٹیفکیشن دیاگیا
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے تقریب میں کہا آج پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے لائن آف پی ایم این نے اہتمام کیا پورا مہینہ اس کی تقریبات چلیں گی،ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کے ملک آزاد کرایا،ہمارے قائد نواشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،ایٹمی طاقت بنا کر ہمارا سرفخر سے بلند کیا،ہم نے پندرہ ہزار میگا واٹ بجلی بنائی،ایشیا کا پہلا موٹر وے بھی نوازشریف نے دیا اب جال بچھ چکا ہے،اب اللہ نے پھر پی ایم ایل این کو موقع ملا ہے اب ملک اور پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے،ہماری حکومت نے مہنگائی کی شرع سنگل ڈیٹ میں آگیا ہے،مہنگائی میں اور قیمت کمی آ ئے گی،روزمرہ ایشیا کو قمیتوں میں کمی آئے گی
چینی کا کرئسز چل رہا وہ بھی جلد حل ہو گا،پنجاب باقی صوبوں سے بہت بہتر کارکردگی ہے ،اگلے پانچ سال میں حالات مزید بہتر ہوں گے،یہ یوم آزادی بہت زیادہ تسلی کا باعث ہے،بھارت نے شب خون مارا مگر اسے منہ کی کھانی پڑی،فیلڈ مارشل اور سکیورٹی ایک پیج پر تھی،بھارت کے ڈرون لاہور میں گر رہے تھے ہم نے بھارت کو جواب دیا،یہ جنگ ہم نے جیتی ہے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے،مریم نواز اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے
زندہ قومیں اپنے یوم آزادی جوش و خروش سے مناتے ہیں افسوس کہ پی ٹی آئی اس ملک کے ساتھ جو روش رکھی، جی ایچ کیو فوج تنصیبات پر حملے کئے کسی بھی پاکستانی اس سے خوش نہیں ہوا،
ریاست پر حملے کے مقدمے ان پر ہی بنے ہیں ہماری تو حکومت ن نہیں تھی،چینی صوبے کا معاملہ نہیں ہے وفاق ہے،امید ہے شہاز شریف کی سربراہی ہی یہ معاملہ حل ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App