ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

17کروڑ رشوت لینے کا الزام؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سیالکوٹ گرفتار

17کروڑ رشوت لینے کا الزام؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سیالکوٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو  سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کوکرپشن کےالزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق اے ڈی سی آر نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این اوسی کے بدلے 17 کروڑ کی رشوت لی، زاہد جاوید نامی شہری کی درخواست پرکارروائی عمل میں آئی۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے اور 4 کروڑ روپے کی برآمدگی کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،لاہورمیں ملزم کےگھرمیں پیسوں سےبھری گاڑی برآمدگی کی گئی۔