سٹی 42: پی ایچ اے کا 27واں بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس ہوا، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سی کی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ فی کنال کردی گئی اورنئے گھروں میں 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی لگادی
چیئرمین غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی منصور احمد کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 26ویں اجلاس کےمنٹس کی منظوری دی گئی،سپورٹس ،مکینیکل ،الیکٹریکل سپروائزرز کے سروس ریگولیشنز میں ترامیم پر غور کیا گیا ، ایڈیشنل ڈی جی ریسورس اور ڈائریکٹر ریسورس و آڈٹ عہدوں کی منظوری دی گئی ، قانونی کارکردگی جانچ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی
محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ سے سٹاف میڈیکل کور کیلئےایم او یو سائن کرنے کی منظوری دے دی گئی ،
ہسپتالوں کے گرین ایریاز کی دیکھ بھال پی ایچ اے کرے گی،ہسپتال پی ایچ اے ملازمین کو رعایتی اور معیاری طبی سہولیات دے گا،ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سی کی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ فی کنال کردی گئی،نئے گھروں میں 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی لگادی گئی
ایل ڈی اے طرز پر میڈیکل سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن پالیسی کی منظوری دی گئی ، 2025-26آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ریٹس کی توثیق، سٹیک ایڈز پر 10 فیصد اضافہ کردیا
ڈیجیٹل میڈیا فروغ کیلئےڈیجیٹل ایڈز ریٹ میں کمی،شاپ بورڈ فیشیا فیس کلیکشن حقوق پر غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، انٹری،ایگزٹ پیسج ڈویلپمنٹ ریٹس میں کمی کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،
پی سی بی سے 21 میں سے 16 سپورٹس گراؤنڈز واپس لے کر نیلامی کی تجویز بھی زیر غور ہے ،کھیلوں کے فروغ کے لیے 5 گراؤنڈز پی سی بی کے پاس رہیں گے،ہائیڈرو سیڈر ملچنگ مشین کی خریداری کی منظوری،پارک بکنگ ریٹس میں 10 فیصداضافہ کردیاگیا
اجلاس میں اڈاپٹ اے پارک سی ایس آر پالیسی کی منظوری دی گئی،لیز پالیسی میں تبدیلی، مدت20سال تک کرنے کی منظوری دی گئی،ریگولر و کنٹریکٹ ملازمین کو یکم تک تنخواہیں دینے کی منظوری دی گئی۔