درنایاب: بندروڈ کنٹرولڈایکسیس کوریڈورمنصوبےمیں ایل ڈی اےکوبڑاریلیف مل گیا، بند روڈمنصوبےکانظرثانی شدہ پی سی ون ایکنک سےمنظورکرلیاگیا۔
نظرثانی شدہ پی سی ون منظوری کےبعد لاگت میں 95کروڑ 40لاکھ کااضافہ، منصوبےکی بنیادی لاگت 10ارب سےزائدتھی اضافےبعد 11 ارب سے تجاوزکرگئی۔
بندروڈکنٹرولڈایکسیس کوریڈورکےنظرثانی شدہ پی سی ون 2 سال سےالتواکاشکارتھا۔
پی سی ون منظورنہ ہونےسےبروقت کام مکمل کرنیوالےپیکج ون کےکنٹریکٹرکو ادائیگیاں نہیں کی گئیں، ایل ڈی اےکیجانب سےادائیگیاں نہ ہونےسےکنٹریکٹرمارکیٹ میں ڈیفالٹ کرچکےتھے۔
کنٹرولڈایکسیس کوریڈورمیں معمولی ڈیزائن تبدیلی اوربڈھاراوی کےسیکشن پربرج بننےسےاضافہ ہواتھا، ایل ڈی اے1 سال سے منصوبے کو پہلے پی اینڈ ڈی سے منظور کروا کر ایکنک کی منظوری کا منتظر تھا، ایکنک کی منظوری کے بعد پی اینڈ ڈی فنڈز کا اجرا کرسکے گا۔