ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر رینسم ویئر حملہ

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر رینسم ویئر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر رینسم ویئر حملہ، پی پی ایل کے مطابق حملہ 6 اگست 2025 کو ہوا تھا۔

پاکستان پیٹرولیم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط میں تفصیلات سے آگاہ کردیا، پی پی ایل کے مطابق سائبر سکیورٹی ٹیمز نے فوری حفاظتی اقدامات کئے۔ 

غیر ضروری آئی ٹی سروسز عارضی طور پرمعطل کی گئیں،پی پی ایل کی بنیادی آپریشنز اور حساس ڈیٹا محفوظ رہے۔ 

بلیو لاکر نامی گروپ کی جانب سے رینسم نوٹ موصول ہوا،معاملہ قانونی اداروں اور ریگولیٹری حکام کو رپورٹ کر دیا گیا۔

پی پی ایل خط فارنزک تحقیقات اور سسٹم کی بحالی جاری ہے، اسٹیک ہولڈرز اور پارٹنرز کے آپریشنز متاثر نہیں ہوئے، ڈیجیٹل سیکیورٹی پی پی ایل کی اولین ترجیح ہے۔