طیب سیف: پی ٹی آئی کا پانچ اگست احتجاج کا معاملہ،پی ٹی آئی کا دھوکہ ،محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو گئے ۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق ناراضگی کے باعث محمود خان اپوزیشن لابی میں بھی نہ گئے ۔محمود خان اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی کی کسی بھی مشاورت میں شامل نا ہوئے ۔
بانی تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی کے لیے صرف سات ایم این ایز اور عہدیدار پہنچے، 35 ایم این ایز پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے اور محصور ہونے کا ڈرامہ کرتے رہے ۔
فیصلہ ہوا تھا محمود خان کے پیچھے سب ایک ایک کر کے پہنچے گے ،سات گھنٹے تک انتظار کیا پی ٹی آئی ایم این ایز اڈیالہ نا پہنچے ۔
محمود خان کے ساتھ صرف شاندانہ گلزار پہنچی ۔لطیف کھوسہ پارلیمنٹ سے ساتھ نکلے مگر راستے میں کہیں گم ہو گئے ،سات بجے کے بعد عامر ڈوگر اور تین ایم این ایز پہنچے ۔