زاہد چودھری: جیل روڈ پر قائم ویکسینیشن سنٹر کا آن لائن سسٹم پھر بند, بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کاحصول مشکلات سے دوچار.
سروسز ہسپتال کے گیٹ تھری سے متصل ویکسینیشن سنٹر کی آن لائن رجسٹریشن بند کردی گئی، ویکسینیشن سنٹر میں آن لائن سسٹم کی بندش سے شہری پریشان ہیں۔
دور دراز سے پولیو سرٹیفکیٹ کیلئے آنے والے شہری مشکلات سے دوچار ہیں، محکمہ صحت ویکسینیشن سنٹر کو مسلسل فعال رکھنے میں تاحال ناکام نظر آرہا ہے۔