ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ میں 45واں شاہ عبدالعزیز عالمی مقابلہ، 128 ممالک کے حفاظ کی شرکت

مکہ مکرمہ میں 45واں شاہ عبدالعزیز عالمی مقابلہ، 128 ممالک کے حفاظ کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پینتالیسواں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ و تفسیرِ قرآن کل مکہ مکرمہ میں شروع ہوگا، جس میں 128 ممالک کے حفاظ کرام شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ دنیا کے سب سےباوقار بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں سے ایک ہے جو سالانہ بنیادوں پر سعودی منسٹری آف اسلامک افیئرز کی نگرانی میں مسجد الحرام میں منعقد کیا جاتا ہے۔

سعودی وزیربرائےاسلامی امورشیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے قرآنِ مجید اور اس کے خدمت گزاروں کی فراخ دلانہ سرپرستی پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔