ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ، شہریوں کیلئے اچھی خبر

پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ، شہریوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: شہریوں کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالے بغیر، زیر زمین سیوریج کی تنصیب، لاہور شہر میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ حتمی طور پر منظور کر لیا گیا ۔

 ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل ایکنک نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔ چئیرمین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹری ہاوسنگ اور ایم ڈی واسا نے زوم پر اجلاس میں شرکت کی ۔

 لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی ۔ منصوبے سے وسطی لاہور کے گنجان آباد علاقوں کے نکاسی آب کے نظام کا دیر پا حل ممکن ہو سکے گا ۔

منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 25 لاکھ کی آبادی براہ راست مستفید ہوسکے گی ۔ ٹنل بورنگ منصوبہ لاہور کے سیوریج نظام کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

 پائپ کی تیاری جدید ورٹیکل سپننگ مشین سے کی جائے گی ۔ ورٹیکل سپننگ ٹیکنالوجی سے پائپ کی عمر تقریباً 100 سال سے زائد ہو جاتی ہے۔

وسائل کی بچت کے لیےمنصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں قائم 22 سے زائد لفٹ اسٹیشنز کو بند کر دیا جائے گا ۔ منصوبے کی پلاننگ اور ڈیزائن معروف امریکی کنسلٹنٹ EBA Engineering نے کی ہے ۔

منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد تکمیل جون 2028 تک ہوگی ۔ ٹنل بورنگ سے سیوریج نظام کو بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے منسلک کیا جائے گا۔