سٹی42: شہر لاہور کےمختلف علاقوں اچھرہ، شاہ جمال اور فاضلیہ کالونی میں گزشتہ تین گھنٹوں سے بجلی کی بندش نے مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے نہ صرف گھریلو معمولات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں نے واپڈا اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔